صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ملک کی تصویر دیہات کے نمائندے ہی بدل سکتے ہیں اور ان کی شرکت سے ہی مطلوب رفتار سے ترقی ہو سکتی ہے۔
مسٹر پرنب مکھرجی نے آج راشٹریہ پتی بھون میں ہریانہ کے لئے ایک اسمارٹ ماڈل گرام کےپائلٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد سرپنچوں اور گاؤں سطح کے عہدیداروں سے بات چیت میں کہا کہ وہ راشٹریہ
پتی بھون کو لوگوں کے لئے کھولنے پر زور دیتے رہے ہیں لیکن انہوں نے آج محسوس کیا کہ اصل میں لوگوں کے لئے راشٹریہ پتی بھون اب کھلا ہے کیونکہ آج دیہات کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔
اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ہریانہ میں ضلع گڑگاؤں کے پانچ دیہات دھولا، علی پور، هرچندپور اور تاج نگر اور ضلع میوات کے روجکا میو کو اسمارٹ دیہات کے طور پر تیار کیا جائے گا